1 اکتوبر 2013 - 20:30
امریکہ - ونیزوئلا کے تعلقات میں کشیدگی

ونزوئیلا کے صدر نے اس ملک سے تین امریکی سفارت کاروں کے اخراج کے بعد امریکہ کے ساتھ قریبی تعلقات نہ رکھنے پر تاکید کی ہے۔

ابنا: ونزوئیلا کے صدر نیکولاس ماڈورو نے مزید کہا کہ جب تک امریکہ ہمارے ملک کی قومی حاکمیت کا احترام نہیں کرتا اور اس ملک کے سفارت کار، ونزوئیلا میں کشیدگی سے اجتناب نہیں کرتے ، دونوں ملکوں میں مضبوط تعلقات استوار نہیں ہوسکتے۔

ونزوئیلا کے صدر نے اپنے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ تین امریکی سفارت کاروں کو ملک سے نکالنے کا حکم ، ملک کی اقتصادی صورت حال خراب کرنے کے لئے سازشیں کرنے کی بنا پر دیا گیا ہے اور ان امریکی سفارت کاروں کے کاراکاس حکومت کے مخالفین سے بھی قریبی تعلقات رہے ہیں۔

ونزوئیلا کے صدر نے اسی طرح امریکی سفارت کاروں پر ملک میں عدم استحکام کے لئے کوششیں کرنے کے لئے حکومت مخالف رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کرنے کا الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ ملک میں فتنہ و فساد پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

.......

/169